Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

فواد خان اور صنم سعید کی متنازع انڈین ویب سیریز یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان

$
0
0

ممبئی: پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازعہ انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کردیا گیا۔ 

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل ‘زندگی’ اور ‘زی فائیو’ پر ریلیز ہونے والی سیریز ‘برزخ’ کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے دل جیتے تو وہیں سریز کی تیسری قسط دیکھ کر پاکستانی مداح غصے سے بھڑک اٹھے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے۔

پاکستان میں ہم جنس پرستی کے مواد پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی یوٹیوب چینل ’زندگی‘ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ نو اگست سے ویب سیریز کو یوٹیوب سے ہٹادیں گے۔

 

اپنے اعلامیہ میں انہوں ںے لکھا کہ فیصلہ پاکستانی ناظرین کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے اور وہ اپنے ناظرین کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

The post فواد خان اور صنم سعید کی متنازع انڈین ویب سیریز یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان first appeared on Daily Ittehad.

The post فواد خان اور صنم سعید کی متنازع انڈین ویب سیریز یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles