Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے: سربراہ حزب اللہ

$
0
0

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے اور  حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں سے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ نیتن یاہو غزہ پٹی میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ شاید ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں، شاید پورے مزاحمتی گروپ کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جواب دیں گے،  اسرائیل پرہمارا ردعمل آئےگا اور بھرپور آئے گا۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ کرسکتے ہیں ، اسرائیلی حملے  میں کمانڈر فواد شکر کی شہادت سے حزب اللّٰہ کو بڑا نقصان پہنچا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس سمیت حزب اللّٰہ کو بھی دھچکا پہنچا۔

دوسری جانب حسن نصراللہ کے بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

The post اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے: سربراہ حزب اللہ first appeared on Daily Ittehad.

The post اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے: سربراہ حزب اللہ appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles