Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنادی

$
0
0

مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہےکہ مرکزی حکومت بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر دونوں ممالک کے بارڈر حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہند اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کے حکام سے رابطے میں رہے گی۔

امیت شاہ نے کہا کہ بنگلادیش کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی یہ انڈو بنگلادیش بارڈر کمیٹی دونوں طرف کے حکام کے درمیان بات چیت کو یقینی بنائے گی تاکہ بنگلادیش میں موجود بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

بھارتی وزیر داخلہ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی بی ایس ایف مشرقی کمانڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے۔

بنگلادیش میں گزشتہ دنوں کیا ہوا؟

یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد طلبا کے احتجاج کے باعث شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ملک کے فوجی سربراہ نے بنگلا دیش کی کمان سنبھالی اور ایک عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا جس کا سربراہ نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو مقرر کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل وکیل الزمان کا پریس کانفرنس کرتےہوئے کہنا تھا عبوری حکومت 15ارکان پر مشتمل ہو گی تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کابینہ میں کون کون شامل ہو گا۔

The post مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنادی first appeared on Daily Ittehad.

The post مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنادی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles