Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پنجاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 3 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا فیصلہ بحال

$
0
0

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے تینوں امیدوارں کو کامیاب قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے عبد الرحمن کانجو، اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کر لی تھیں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے تینوں امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے تھے۔

The post پنجاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 3 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا فیصلہ بحال first appeared on Daily Ittehad.

The post پنجاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 3 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا فیصلہ بحال appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles