کلر سیداں (نامہ نگار)جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مقامی سطح سے لے کر تحصیل سطح تک پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر خصوصی آزادی واکس،تقریری مقابلوں،تحریک آزادی سے متعلق پنٹنگ کی نمائش اور سکولز و کالجز میں یوم آزادی کے حوالے سے ٹیبلو اور ملی نغموں پر مشتمل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایم سی کلر سیداں میں منعقد ہو گی جہاں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور بعد ازاں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز کلر سیداں میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروگرام ترتیب دہئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پرچم کشائی کے بعد طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے اورکوئز شو منعقد کرائے جائیں گے۔ ادھریونین کونسلوں میں متعلقہ سیکرٹری حضرات پرچم کشائی کی تقریب منعقد کریں گے اور اس موقع پر جشن آزادی کیک بھی کاٹا جائے گا۔
The post جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مقامی سطح سے لے کر تحصیل سطح تک پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی first appeared on Daily Ittehad.
The post جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مقامی سطح سے لے کر تحصیل سطح تک پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی appeared first on Daily Ittehad.