واشنگٹن: امریکا کی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز نے اپنی اسرائیل جانے والی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائن کمپنی نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی جب کہ ایک اور فضائی کمپنی امریکنز ایئرلائنز نے آئندہ برس 29 مارچ تک کوئی بھی پرواز اسرائیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ توسیع اس وقت کی گئی ہے جب ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بدلے میں اسرائیل پر حملے کے دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔ حماس اور حزب اللہ بھی انتقامی کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔
خدشے کے پیش نظر امریکی ائیر لائن کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پہلے سے معطل پروازوں کی تاریخ میں مزید توسیع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ڈیلٹا ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے پہلے سے معطل شدہ پروازوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے جب کہ امریکنز ائیرلائن کمپنی نے بھی اگلے سال 29 مارچ تک اسرائیل کے لیے کوئی پرواز نا بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی ائیرلائن کمپنیاں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کرچکی ہیں جن میں بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئٹزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائنز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت اور حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کے لبنان میں اسرائیلی حملے میں مارے جانے کے بعد ایران، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں
The post امریکی فضائی کمپنیوں کا اسرائیل کیلئے پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ first appeared on Daily Ittehad.
The post امریکی فضائی کمپنیوں کا اسرائیل کیلئے پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ appeared first on Daily Ittehad.