Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلیے ایف بی آر تیار

$
0
0

اسلام آباد: تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لیے تیار ہوگیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے، چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کسی صورت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی، ریٹیلیرز کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں احسان افضل نے کہا کہ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے لیکن تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے اور اگر تاجروں کو لگتا ہے ہم غلط کر رہے ہیں تو دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہے، ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی جانب سے آج ملک بھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

The post ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلیے ایف بی آر تیار first appeared on Daily Ittehad.

The post ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلیے ایف بی آر تیار appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles