Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی

$
0
0

 اسلام آباد: سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا ہے کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس میں پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

The post سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی first appeared on Daily Ittehad.

The post سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles