کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 26 اگست کو انتہائی دلخراش واقعہ ہوا، دہشتگردی کے واقعات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر سب غمزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے، انفرادی قوت اور مصمم ارادے کے ساتھ بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے، خارجیوں اور دہشتگردوں نے مل کر بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا، بدقسمتی سے دہشت گردی نے 2018 کے بعد دوبارہ سر اٹھایا ہے جسے پوری قوت سے کچلیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی لیڈر شپ میں دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان دوبارہ اپنا مقام حاصل کرے گا، ہم ترقی کی راہ پر دوبارہ رواں دواں ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، اجتماعی کاوش کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔
The post اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا: وزیراعظم first appeared on Daily Ittehad.
The post اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا: وزیراعظم appeared first on Daily Ittehad.