کراچی: عراق میں پھنسے ہوئے 375 پاکستانی بغداد سے کراچی پہنچ گئے۔
بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے 654 پاکستانی زائرین میں سے پیچھے رہ جانے والے باقی زائرین کا دوسری پرواز سے آج سہ پہر 3 بجے کے بعد کراچی پہنچنے کا امکان ہے، بغداد ایئرپورٹ سے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پہلی پرواز رات دیر گئے 375 زائرین کو لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو علی الصبح کراچی پہنچی۔
یاد رہے کہ عراق کے شہر بغداد سے زائرین کو لیکر پاکستان آنے والی فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کئی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔
واضح رہے کہ بغداد ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کے پھنسے ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے عراق میں پاکستانی سفیرذیشان احمد سے رابطہ کیا اور بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
The post عراق میں پھنسے 375 پاکستانی زائرین بغداد سے کراچی پہنچ گئے first appeared on Daily Ittehad.
The post عراق میں پھنسے 375 پاکستانی زائرین بغداد سے کراچی پہنچ گئے appeared first on Daily Ittehad.