Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

$
0
0

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 سے متعلق اہم اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں آج جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ شروع ہوگا، جس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہونگے.اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک ،اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران بھی شریک ہونگے.اجلاس میں مجوزہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 بننے کے بعد ججز کی تقرریاں کی جائیں گی۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا جاچکا ہے،خط میں ہائیکورٹس سے ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں ہونگی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو یا دو سے زائد ججز تعینات ہونے کا امکان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 24 ججز تعینات ہونے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت 36 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ 60ججز ہونے چاہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 17ججز کی تعیناتیاں ہونی ہیں۔

صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کردی ہے، پشاور ہائی میں اس وقت 13ججز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں بھی ججز کی تعداد سترہ سے بڑھا کر 23 کرنے سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔

The post اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا first appeared on Daily Ittehad.

The post اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles