Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

$
0
0

راولپنڈی :  کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹیکسلا، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار وویمن ڈھوک کالا خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے، صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ امتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا اور اُمیدواران کی رولنمبر سلپس اور بیٹھنے کا پلا ن چیک کیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی کڑی اور جامع نگرانی کی بدولت بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ شاملِ امتحان اُمیدواران کو تعلیمی بورڈ کی طرف سے بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تمام امتحانی عملہ اپنے فرائضِ منصبی بااحسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ جو کہ قابلِ ستائش ہے۔ میٹرک سیکنڈ اینول 2024ء کی مارکنگ کیلئے حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیروٹارلینس پالیسی کو اپناتے ہوئے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ جو کوئی بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتب پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ شاملِ امتحان محنتی طلباء و طالبات کو اُن کی محنت کا ثمر ضرور ملے گااور کسی کو بھی ان کی حق تلفی کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔

The post کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے first appeared on Daily Ittehad.

The post کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles