Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹیمیں کب، کہاں ٹکرائیں گی؟

$
0
0

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم آج بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی جبکہ روایتی حریف سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات سمیتی ہیں جبکہ 2 میچز ڈرا کیے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابلِ شکست ہیں، جو ٹیم ہارے گی ٹورنامنٹ میں اسکی پہلی ہار ہوگی۔

میچ کب اور کہاں دکھایا جائے گا؟

دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 پر جبکہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1:15 میدان پر اُتریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے ہونیوالا میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سپر پر لائیو نشر کیا جائے گا جبکہ ہندستان میں سونی لیو، ٹین 1 اور ٹین 1 ایچ ڈی چینلز پر لائیو میچ دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔

The post ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹیمیں کب، کہاں ٹکرائیں گی؟ first appeared on Daily Ittehad.

The post ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹیمیں کب، کہاں ٹکرائیں گی؟ appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles