ایبٹ آباد: محبت، امن بھائی چارہ، انصاف نبی کریم ﷺ کی سیرت کے بنیادی پیغام ہیں. ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے والوں نے نہ صرف دنیا میں عزت پائی بلکہ روز محشر اللہ کی عدالت میں بھی وہ سرخرو ہوں گے. سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سپیکر ہاؤس پشاور میں منعقدہ دعائیہ تقریب کے شرکاء سے دوران گفتگو کیا. سپیکر ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس باوقار تقریب میں مقابلہ نعت میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے مانسہرہ کے قاری اویس جو کہ جماعت دہم کے طالب علم ہیں بھی اپنے سکول پرنسپل واجد اقبال کے ہمراہ موجود تھے. سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے قاری اویس کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے مانسہرہ کا نام پورے صوبے میں روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر پاکستان میں امن و امان، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
The post محبت، امن بھائی چارہ، انصاف نبی کریم ﷺ کی سیرت کے بنیادی پیغام ہیں first appeared on Daily Ittehad.
The post محبت، امن بھائی چارہ، انصاف نبی کریم ﷺ کی سیرت کے بنیادی پیغام ہیں appeared first on Daily Ittehad.