گوجرخان(نامہ نگار گوجرخان شہر اور گردونواح میں عید میلاد النبی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی،نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کیلیے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں،مرکزی میلاد کمیٹی اور دعوت اسلامی گوجرخان کے زیر اہتمام عید میلاد کی خوشی میں جلوس نکالے گئے ریلوے روڈ مولوی اسماعیل والی مسجد کے سامنے سے مرکزی جلوس میلاد نکالا گیا جلوس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ،چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی الحاج شیخ عبد الغنی اور پیر سید سعید احمد شاہ گیلانی نے کیا جلوس کے اسٹیجز کا افتتاح بالترتیب ایس ایچ او ملک نذیر گھیبہ اور انکروچمنٹ آفیسر چاند مبین نے کیا جلوس کی قیادت سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی علامہ محمود الحسن چوہان،صدر مرکزی میلاد کمیٹی الحاج راجہ حسن اختر چوہان،سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی،علامہ صدیق باروی، مفتی مختار علی رضوی،علامہ تیمور مدنی دعوت اسلامی،عبدالصبور کیانی، قاری طیب چشتی،امیر ٹی ایل پی راولپنڈی ڈویژن حاجی محمد رمضان چشتی،قاری اقبال شاکر،علامہ محمد حفیظ قادری،قاری اخلاق،حافظ ابرار،،صاحبزادہ خلیل احمد رضوی ،راجہ واجد چوہان ،نوید طاہر،مرزا رمضان ایڈووکیٹ،امتیاز نقشبندی،یونس قریشی سیرانی،حاجی نذیر تبسم،حافظ ارشد محمود، صدرانجمن تاجران گوجرخان راجہ جواد،صدر کھوکھا یونین تیمور وارثی،مرزا نصیر،نصیر چشتی،چوہدری گل محمد صراف،محسن جمیل،عاطف وارثی،حاجی شہزاد احمد، نثار عطاری مرزا شعبان،قاری اشرف،ٹھیکیدار اخلاق اور عمران گل سمیت علماء ومشائخ نے کی۔ پولیس،بلدیہ،موٹروے پولیس ڈی ایس پی علی عابد،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انچارج رانا ندیم اورریسکیو 1122 کے زمہ داران اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ جلوس کی معاونت کے لیے ہمراہ رہے ٹریفک پولیس کے ایکٹنگ ڈی ایس پی چوہدری قاسم ،انچارج انسپکٹر وسیم رزاق،انسپکٹر شاہد عمران،انسپکٹر حسن ظہور ، انسپکٹر خبیب،انسپکٹر شہزاد ،ڈیوٹی آفیسرز چوہدری امجد اور افضال بٹ نے وارڈنز کامران، بلال قریشی،نوید اور راجہ جبران کے ہمراہ ٹریفک کے بہاؤ کے لیےبہترین انتظامات کیے ۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ پہنچا جہاں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل کے اختتام پر تمام میلاد کمیٹیوں کے زمہ داران کو مذہبی کتب تحفتاً دی گئیں ظہر کی نماز کے بعد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب سے قبل واپس مرکزی مسجد پہنچا جلوس اور محفل میں مذہبی،سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی دونوں جلوسوں کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی
The post مرکزی میلاد کمیٹی اور دعوت اسلامی گوجرخان کے زیر اہتمام عید میلاد کی خوشی میں جلوس نکالے گئے first appeared on Daily Ittehad.
The post مرکزی میلاد کمیٹی اور دعوت اسلامی گوجرخان کے زیر اہتمام عید میلاد کی خوشی میں جلوس نکالے گئے appeared first on Daily Ittehad.