اسلام آباد: جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر عارف علوی کے اعزازا میں اسد قیصر نے ظہرانہ دیا۔
ذرائع کے مطابق فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسد قیصر کے گھر پہنچ گئے، جہاں عارف علوی، بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن پہلے سے شریک تھے، ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقات میں جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی کچھ دیر میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ جائے گی، قانون ٹیم بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر شرکا کو اعتماد میں لے گی۔
مولانا فضل الرحمان کی اسد قیصر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اسد قیصر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اس حوالے سے کیا کہیں گے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ میرے گھر پر کئی بار کھانے کھا چکا ہے۔
اسد قیصر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا ہے، یہ کوئی خاص بات نہیں ہے صرف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
The post فضل الرحمان اور عارف علوی کے اعزازمیں اسد قیصر کا ظہرانہ، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال first appeared on Daily Ittehad.
The post فضل الرحمان اور عارف علوی کے اعزازمیں اسد قیصر کا ظہرانہ، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال appeared first on Daily Ittehad.