انیس تاریخ کو ہوانینگ گروپ سے موصول اطلاع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔
حکام کے مطابق ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے، اور یونٹ ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتا ہے، جو 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب کو پورا کرسکتا ہے۔ یہ تقریباً 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے، جس سے توانائی کی بچت اور اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
بڑے پیمانے پر آف شور ونڈ ٹربائن ، آف شور ونڈ پاور کی لاگت کو کم کرنے کے لئے سب سے اہم ڈرائیونگ فورس ہے۔ یہ بنیاد کی لاگت کو کم کرتی ہے، تعمیر کی لاگت کو کم کرسکتی ہے، اور مزید جدید ٹیکنالوجیز کو بھی اپنا سکتی ہے. گزشتہ 10 سالوں میں ، چین میں آف شورونڈ پاور کی لاگت میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
The post چین میں دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی first appeared on Daily Ittehad.
The post چین میں دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی appeared first on Daily Ittehad.