Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کو دوسرا خط، 4 رکنی بنچ کی سماعت غیر قانونی قرار

$
0
0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس کی آج سماعت ہوئی، جس کا باقاعدہ تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو لکھے اپنے دوسرے خط میں آج کی سماعت کے حکم نامے کوغیرقانونی قرار دے دیا، جسٹس منیب نے خط میں کہا کہ پانچ رکنی لارجربینچ نے کیس کی سماعت کرنی تھی، چار رکنی بینچ عدالت میں بیٹھ کرآرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی سماعت کا حکم نامہ مجھے بھیجا گیا، حکم نامے میں میرا نام لکھا ہوا ہے مگر آگے دستخط نہیں، بینچ میں بیٹھنے والے4 ججز قابل احترام ہیں، مگر آج کی سماعت قانون اور رولز کے مطابق نہیں۔

جسٹس منیب کے خط کے متن کے مطابق اپنا مؤقف پہلےخط میں تفصیل سے بیان کرچکا ہوں اور آج کی سماعت کے حکم نامےپراحتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت کا حکم نامہ جوڈیشل آرڈرنہیں، آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس کے حکم نامے کی کوئی حیثیت نہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آج آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پرنظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس منیب اختر سماعت کےلیے نہیں آئے، چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس منیب کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا خط پڑھ کرسنایا۔

The post جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کو دوسرا خط، 4 رکنی بنچ کی سماعت غیر قانونی قرار first appeared on Daily Ittehad.

The post جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کو دوسرا خط، 4 رکنی بنچ کی سماعت غیر قانونی قرار appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles