اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک گئے تھے جہاں سے واپسی پر لندن میں تین روز قیام کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔
علاوہ ازیں انہوں نے برطانوی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔
لندن میں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا اور سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔
The post وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے first appeared on Daily Ittehad.
The post وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے appeared first on Daily Ittehad.