Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

میانوالی: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

$
0
0

میانوالی:  میانوالی میں 2 اکتوبر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس پر پتھراؤ، فائرنگ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 22 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 10 افراد پہلے ہی گرفتار ہیں، مزید نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے7 اکتوبر تک ہوگا۔

The post میانوالی: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج first appeared on Daily Ittehad.

The post میانوالی: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles