Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا: چینی سفارتخانہ

$
0
0

اسلام آباد:  چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔

چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں 2 چینی ہلاک اور ایک زخمی جبکہ کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری ایمرجنسی پلان نافذ کر کے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گہا ہے کہ ‎پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ‎پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں، پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے اور چوکنا رہنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کے لیے گہری تعزیت اور زخمیوں خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

The post کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا: چینی سفارتخانہ first appeared on Daily Ittehad.

The post کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا: چینی سفارتخانہ appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles