واشنگٹن: امریکا نے کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
The post کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا first appeared on Daily Ittehad.
The post کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا appeared first on Daily Ittehad.