Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر سینئر سول جج معطل

$
0
0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے، سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

سینئر سول جج انعام اللہ کو فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ہوں گے، عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

The post مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر سینئر سول جج معطل first appeared on Daily Ittehad.

The post مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر سینئر سول جج معطل appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles