Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے: آرمی چیف

$
0
0

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے بڑے وفد کی پاکستان آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نے ملاقات کی ، سعودی وفد کی سربراہی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کی، اعلیٰ سطح کا سرکاری، تجارتی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے محبت اور احترام کے جذبے کو بھی دہرایا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امید ظاہر کی کہ دورے کے نتائج سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بدھ کو پاکستان پہنچا ہے، اس تین روزہ دورے کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی وفد 9  سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں رہے گا۔

The post سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے: آرمی چیف first appeared on Daily Ittehad.

The post سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے: آرمی چیف appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles