بیجنگ : اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورٹاپ سیڈڈ جینک سنر، سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز، سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو 4-6 اور 6-7(1-7)سے ہرا کر ٹاپ 8 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے ایک اور میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی گیل مونفلس کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دی اور ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں روس کی ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز ٹاپ 16 راؤنڈ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
The post شنگھائی ماسٹرز: سنر، الکاراز، جوکووچ اور ڈینیئل مدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل first appeared on Daily Ittehad.
The post شنگھائی ماسٹرز: سنر، الکاراز، جوکووچ اور ڈینیئل مدویدیف کوارٹر فائنل میں داخل appeared first on Daily Ittehad.