اوٹاوا: کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا۔
کینیڈا نے اتنا بڑا اقدام ملک میں پرتشدد بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی طرف سے نئی تفصیلات کے انکشاف کے بعد اٹھایا، بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینیڈا پہلے بھی بھارت کو انتباہ کرچکا تھا۔
چھ سفارتکاروں کی بے دخلی کی اطلاع پر بھارت نے انہیں واپس دہلی بلوالیا، ذرائع کے مطابق کینیڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے، کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتے نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔
The post مجرمانہ سرگرمیاں: کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا first appeared on Daily Ittehad.
The post مجرمانہ سرگرمیاں: کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا appeared first on Daily Ittehad.