Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

$
0
0

اسلام آباد:  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ایس سی او کے 7 نمائندے، چین کے 15 رکنی، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شریک ہوں گے۔

بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے، ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

The post شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے first appeared on Daily Ittehad.

The post شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles