امریکا میں5نومبر 2024ء کو ہونے والا صدارتی الیکشن کم از کم 15ارب 90کروڑ ڈالرز (44کھرب16ارب روپے) کا پڑے گا جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے۔
پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔
امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔
2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کیے تھے۔
The post آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گے first appeared on Daily Ittehad.
The post آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گے appeared first on Daily Ittehad.