Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

لاہور کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر

$
0
0

لاہور:  بھارت سے آنے والی سموگ زدہ ہوائیں کے باعث لاہور کی فضا مضر صحت ہونے لگی۔

آلودگی کے اعتبار سے صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 378 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 515 جبکہ ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 507 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گلے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس کو چیک کریں، گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے، شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

The post لاہور کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر first appeared on Daily Ittehad.

The post لاہور کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles