Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

رینٹ اے کار کے کاروبار میں امانتاً گاڑی لے کر امانت میں خیانت کرتے ہوئے گاڑی خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

$
0
0

اٹک ( شھزاد انجم بٹ سے )رینٹ اے کار کے کاروبار میں امانتاً گاڑی لے کر امانت میں خیانت کرتے ہوئے گاڑی خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق تاشفین حسین ولد آفتاب حسین سکنہ بوٹا نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ کار جی ایل آئی رجسٹریشن نمبر ADX-298 کا مالک ہوں جو میں نے رینٹ اے کار کے کاروبار کے لیے ریاست خان کو ڈیڑھ سال قبل دی جو رقم مبلغ 40 ہزار روپے باقاعدگی سے ہر ماہ رینٹ کی مد میں دیتا تھا، چند یوم قبل میں نے ریاست سے رابطہ کیا کہ میرے گھر والوں نے مری گھومنے پھرنے کے لیے جانا ہے میری گاڑی مجھے واپس دی جائے جس پر ریاست نے بتایا کہ گاڑی رینٹ پر گئی ہوئی ہے میرے اصرار کرنے پر مذکورہ نے ٹال مٹول شروع کر دی جب میں نے رینٹ اے کار کی رسید مانگی تو مذکورہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا جس پر مجھے یقین ہو گیا کہ مذکورہ نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے میری گاڑی خورد برد کر دی ہے اور میرے علم میں یہ بات بھی آئی ہےکہ میری گاڑی محمد آصف کی گارنٹی پر عاقب خان ولد ابراہیم ساکن حمید کے حوالے کر دی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان ریاست خان ولد لال خان ساکن مرزا اور عاقب خان ولد ابراہیم خان سکنہ حمید حضرو کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post رینٹ اے کار کے کاروبار میں امانتاً گاڑی لے کر امانت میں خیانت کرتے ہوئے گاڑی خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار first appeared on Daily Ittehad.

The post رینٹ اے کار کے کاروبار میں امانتاً گاڑی لے کر امانت میں خیانت کرتے ہوئے گاڑی خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles