اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر اڑھائی بجے ہوگا جس کے لئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی، وزارت داخلہ اسلام آباد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی، چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 25-2024 کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکی تھی، وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کیلئے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھجوائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے، حج کوٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
The post وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا first appeared on Daily Ittehad.
The post وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا appeared first on Daily Ittehad.