Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

بنگلادیش: حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 300 تک جا پہنچی

$
0
0

ڈھاکا: بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور کرفیو کے باوجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ طلبہ کے احتجاج کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان تازہ جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں پولیس نے آنسو گیس اور دیگر ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت ڈھاکا اور شمالی اضلاع میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ پولیس حکام کا بتانا ہےکہ مظاہرین نے سراج گنج کے علاقے میں پولیس پر بھی حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹہ سسٹم کے خلاف جولائی سے شروع ہونے والے احتجاج میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ملکی صورتحال پر بنگلادیشی وزیراعظم نے کہا ہےکہ جو لوگ احتجاج کے نام پر یہ سب تباہی کررہے ہیں وہ طالب علم نہیں جرائم پیشہ افراد ہیں، عوام کو ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے کرفیو والے علاقوں میں انٹرنیٹ بھی بند کردیا ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 11 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

The post بنگلادیش: حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 300 تک جا پہنچی first appeared on Daily Ittehad.

The post بنگلادیش: حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 300 تک جا پہنچی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles