راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قراردادوں سے کشمیر ہمیں نہیں ملے گا، ہمیں ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہوگا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، حکومت کشمیر کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنائے، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، یاسین ملک، آسیہ اندرابی جیل میں قید ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمران طبقے نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدرہوگا، شہبازشریف، زرداری تمہارا کیا بنے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغرب کے ایجنٹ نام نہاد حسینہ واجد کو آئرن لیڈی کہتے تھے، حسینہ واجد طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہی تھی، حسینہ واجد نے ظلم، جبر کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا استحصال کیا۔
The post حکمرانو! سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدر ہوگا: حافظ نعیم الرحمان first appeared on Daily Ittehad.
The post حکمرانو! سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدر ہوگا: حافظ نعیم الرحمان appeared first on Daily Ittehad.