Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

طلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہا

$
0
0

ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی دھمکی کے بعد صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ 

 طلبہ نے بنگلادیشی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے ورنہ وہ سخت اقدام اٹھائیں گے جس کے بعد اب صدر نے اسمبلی تحلیل کردی ہے۔ 

احتجاجی طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا ہے جب کہ ڈاکٹر یونس نے بھی عبوری حکومت کی سربراہی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

دوسری جانب بنگلادیشی صدر کے احکامات کے بعد آج بنگلادیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو بھی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش میں احتجاج کب اور کیوں شروع ہوا؟

 یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو انصاف نا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے تھی۔

پرتشدد احتجاج میں 300 ہلاکتیں

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی تھی۔

شیخ حسینہ کا اقتدار

شیخ حسینہ واجد 16 سالہ اقتدار کے نتیجے میں ملک کی طویل ترین وزیراعظم رہیں، وہ اسی سال چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں جب کہ حسینہ واجد پر سیاسی مخالفین کے خلاف اقدامات کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں اور حال ہی میں ان کی حکومت نے بنگلادیشی جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

The post طلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہا first appeared on Daily Ittehad.

The post طلبہ کی مہلت کے بعد بنگلادیشی پارلیمنٹ تحلیل، خالدہ ضیاء بھی رہا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles