Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

77 واں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج رات آزادی نائٹ پریڈ

$
0
0

ایبٹ آباد:  پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہو گا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش انداز میں مناتی ہے، جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ :پاکستان ہے تو ہم سب ہیں”۔

The post 77 واں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج رات آزادی نائٹ پریڈ first appeared on Daily Ittehad.

The post 77 واں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج رات آزادی نائٹ پریڈ appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles