Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

بنگلادیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

$
0
0

لاہور: بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

بنگلا دیش ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم پولیس اور دیگر قانون نافذ اداروں کئے حصار میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل پہنچ گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی اور 14 اگست سے سیریز کی تیاری کرے گی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قدم رکھے گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔

بنگلا دیشی ٹیم نجم الحسن شانتو کی قیادت میں لاہور پہُںچی ٹیم میں محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن شامل ہیں، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بنگلا دیش ٹیم کے اہم رکن آل راؤنڈر شکیب الحسن کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے۔

The post بنگلادیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی first appeared on Daily Ittehad.

The post بنگلادیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles