Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں: وزیراعظم

$
0
0

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لیے پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی کو اپنی ترجیحات قرار دے دیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر صنعت اور زراعت کو بحال کرنا ہے تو پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی جس میں بجلی کی قیمتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات کو بڑھانا دیوانے کا خواب ہوگا، ایف بی آر کی بحالی کے بغیر نہ تو مالی گنجائش نکلے گی اور نہ قوم آگے ترقی کرسکے گی۔

 

وزیر اعظم نے گورننس میں بہتری کےلیے ڈیجیٹائزیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے پاس اختیار ہے، اپنے آپ کو پیپر لیس کریں، ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے متحرک ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے توکیپٹن سمیت آپ کو بھی کریڈٹ ملے گا، ہمیں 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے۔

The post 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں: وزیراعظم first appeared on Daily Ittehad.

The post 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں: وزیراعظم appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles