راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 خوارج دہشتگرد وں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
The post شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل first appeared on Daily Ittehad.
The post شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل appeared first on Daily Ittehad.