راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
The post عمران خان کی سہولتکاری کا الزام: مزید 6 ملازمین سے تفتیش، 3 خواتین بھی گرفتار first appeared on Daily Ittehad.
The post عمران خان کی سہولتکاری کا الزام: مزید 6 ملازمین سے تفتیش، 3 خواتین بھی گرفتار appeared first on Daily Ittehad.