Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پینٹاگون کا دہشتگرد حملوں میں پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

$
0
0

واشنگٹن:  امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے بنوں اور ڈی آئی خان میں حملوں میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کیخلاف بڑی جنگ کا سامنا ہے۔

جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کیلئے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں، ایسے طریقوں پر بات کرتے رہتے ہیں جن سے ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کیساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔

The post پینٹاگون کا دہشتگرد حملوں میں پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار first appeared on Daily Ittehad.

The post پینٹاگون کا دہشتگرد حملوں میں پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles