Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 16 فلسطینی شہید

$
0
0

غزہ:  اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشت گردی جاری، تازہ حملوں میں 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے حملوں میں چوبیس گھنٹے میں 47 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوئے، المغازی کیمپ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، فلسطینی صحافی حسام، اہلیہ اور 2 بیٹے بھی شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی۔

شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی، 93 ہزار 144 زخمی ہو چکے ہیں، جنگجوؤں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا، بات چیت کے لئے امریکی اور مصری حکام بھی شریک ہوں گے۔

The post اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 16 فلسطینی شہید first appeared on Daily Ittehad.

The post اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 16 فلسطینی شہید appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles