اسلام آباد: اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ملتوی
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وزیر اعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کی طبیعت ناساز ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے، اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے، عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے۔
بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔
The post اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری first appeared on Daily Ittehad.
The post اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری appeared first on Daily Ittehad.