Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

$
0
0

پشاور:  اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کے باعث آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے وکلاء آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کے وکلاء اسلام آباد کی عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

The post اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ first appeared on Daily Ittehad.

The post اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles