اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، آج پھر ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل ہے۔
مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چودھری بل ایوان میں پیش کریں گے، سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل گزشتہ ہفتے مؤخر کیا گیا تھا۔
ایجنڈے میں قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کرنے سے متعلق اسمبلی قواعد میں ترمیم بھی شامل ہے، پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر قومی اسمبلی قواعد 119 میں ترمیم منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔
آئینی ترمیم پیش کرنے کی اجازت کیلئے کل ارکان کی ایک چوتھائی تعداد اپنی نشستوں پر کھڑی ہو گی۔
The post قومی اسمبلی کا اجلاس، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا first appeared on Daily Ittehad.
The post قومی اسمبلی کا اجلاس، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا appeared first on Daily Ittehad.