راولپنڈی: چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سی۔ ٹی۔ وی۔کیمرے، امتحانی مراکز میں اُمیدوارن کو دی جانے والی سہولیات اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈاینول 2024ء شفاف پُرامن ماحول اور حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں منعقد ہو رہا ہے۔ نقل کے تدارک کیلئے بوٹی مافیا کے خلاف سخت حکمتِ عملی اور زیروٹارلینس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ تمام موبائل انسپکٹر ز، اسپیشل سکواڈ، تمام امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس بورڈ کو ارسال کررہے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز دینہ جہلم، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاربوائز سوہاوہ جہلم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شاملِ امتحان اُمیدواران کی رولنمبر سلپس چیک کیں۔ امتحانی مرکز کی صفائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144کا نفاذ ہے۔ بہترین حکمتِ عملی مؤثر اور جامع نگرانی کی بدولت پُرامن امتحان منعقد ہو رہا ہے۔امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ ہمارے بازو ہیں اور ان کی گراں قدر خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
٭٭٭٭٭
The post چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے۔۔۔۔۔۔ first appeared on Daily Ittehad.
The post چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے۔۔۔۔۔۔ appeared first on Daily Ittehad.