اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلہ سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ میں کیس زیرالتوا ہے، اس لیے احتساب عدالت کو حکم دیا جائے وہ ٹرائل آگے نہ بڑھائے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلے سے سنانے سے روکتے ہوئے کہاکہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہ سنائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔
The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلہ سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا first appeared on Daily Ittehad.
The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلہ سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا appeared first on Daily Ittehad.