Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

’مریم سے بیوروکریسی کا ہاتھ‘! تھری فیز میٹر صارفین 14 روپے یونٹ ریلیف سے محروم

$
0
0

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی مریم نواز اور صارفین سے ہاتھ کر گئی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہو سکا، چودہ روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر صارفین تک محدود ہو کر رہ گیا جبکہ تھری فیز میٹر صارفین ریلیف سے محروم رہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت توانائی نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے، بجلی صارفین کی بڑی تعداد ریلیف کیلئے روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے۔

لیسکو ذرائع نے مزید بتایا کہ صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا، بجلی بلوں میں ریلیف 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے تھا۔

The post ’مریم سے بیوروکریسی کا ہاتھ‘! تھری فیز میٹر صارفین 14 روپے یونٹ ریلیف سے محروم first appeared on Daily Ittehad.

The post ’مریم سے بیوروکریسی کا ہاتھ‘! تھری فیز میٹر صارفین 14 روپے یونٹ ریلیف سے محروم appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles