لاہور : پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کے لئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہو گا۔
The post لاہور: ایس ایچ اوز کو9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا first appeared on Daily Ittehad.
The post لاہور: ایس ایچ اوز کو9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا appeared first on Daily Ittehad.