کراچی: ) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 719 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
آج بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔
The post پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال first appeared on Daily Ittehad.
The post پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال appeared first on Daily Ittehad.