Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

$
0
0

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔

تفصیلی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف نے 2024 کے عام انتخابات قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں جیتی یا حاصل کیں ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی نشان نہ دیناسیاسی جماعت کے انتخاب لڑنے کے قانونی و آئینی حق کو متاثر نہیں کرتا، آئین یا قانون سیاسی جماعت کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے نہیں روکتا۔

The post پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری first appeared on Daily Ittehad.

The post پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles